UrduPure

English Speaking Class One in Urdu


السلام و علیکم، آج ہمارا انگلش سیکھنے کا پہلا دن ہے، اور یہ جو انگلش میں بیسک لیول سے سٹارٹ کر رہا ہوں، آپ میں سے جو پہلے سے انگریزی سیکھ رہے ہیں ان کے لیے تھوڑا سا بورنگ ہوسکتا ہے لیکن آہستہ آپ اس کو مزید اوپر لیول کی طرف اور اچھا سیکھیں گے

میں امید کرتا ہوں آپ آگے کی کلاسز کو پسند کرینگے. کسی بھی لینگویج کو سیکھنے کے لیے چار ضروری سٹیپس ہوتے ہیں، اب وہ چار مین سٹیپس کیا ہیں؟


١. لیٹرز یا اردو میں حروف

سب سے پہلی ضروری چیز ہے وہ ہے لیٹرز، اگر آپ انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلا سٹیپ ہوگا وہ اے بی سی ہے، اگر آپ کو اے بی سی آتی ہے تو دوسرے سٹیپ پی جاسکتے ہیں، اور اس کا دوسرا سٹیپ ہے

٢. وورڈس، اردو میں الفاظ

اچھا اب ہمیں اے بی سی لیٹرس اتے ہونگے تو وورڈس بنا پا /ینگے. یعنی الفاظ بنا پائینگے، بلکل جب حروف ملینگے تو اس سے آگے الفاظ بنیں گے جب الفاظ ملینگے تو اس کا تیسرا سٹیپ ہوگا، جو کے ہے!

٣. سینٹینس

اب سینٹینس کیا ہے، اردو میں ہم اس کو جملہ کہتے ہیں، مختلف الفاظ کو ہم ایک ترتیب میں لکھ کے ایک جملے کی شکل دیدینگے، تو سب سے پہلا سٹیپ لیٹرز، اس کے بعد، وورڈس، وورڈس، کے بعد سینٹینس، جب سینتیس سیکھ جاینگے تو چوتھا سٹیپ ہوپایگا اور وہ ہے سپیچ.

٤. سپیچ، پیراگراف

اب جیسے کے مثال کے طور پر اب لیٹرز ہیں تو لیٹرز مطلب اے بی سی یہ زیڈ تک جا ینگے، تو اے بی سی آتی ہوگی تو ہم وورڈس بنا پائینگے، جیسا کے، جیسے یہ ایک وورڈ ہے کیٹ، کی اے ٹی، فرض کریں ہمیں اے بی سی نہیں آتی، تو ہم اس کو کیسے پڑھ سکتے ہیں، کیسے ہم سمجھ پائیں گے، کے یہ کیا لکھا ہوا ہے، اسی طرح کا ایک اور لفظ ٹیبل، اب دیکھیں کے ہمیں سپیل ہی نہیں آتی تو ہم کیسے لفظ بناسکتے ہیں اسی طرح سے جب اے بی سی آتی ہوگی تو ہم وورڈس بنا پائیں گے.

جب وورڈس آتے ہونگے تو ہم جملے کی شکل اختیار کرینگے، مثال کے طور پر ہمارے پاس ایک جملہ ہے

I go to school

اب جب یہ چار لفظ ملے تو ایک سینٹینس جملہ بنا، تو اب اس جملے کی شکل تب دینگے جب الفاظ اتے ہونگے، جب الفاظ ہی نہیں اتے ہونگے تو ہم اس کو جملے کی شکل کیسے دے سکتے ہیں

تو یہ چیز آپ نے ذہن میں رکھنی ہے، جو اگلا سٹیپ ہے وہ پچھلے سٹیپ سے جڑا ہوا ہے، اگر پچھلا سٹیپ نہیں آتا تو آپ کسی صورت اگلے سٹیپ کی طرف نہیں جاسکتے، تو دوستو، سب سے پہلی چیز کے آپ کو لیٹرز انے چاہیے جو کے ہم سب کو آتے ہیں، دوسرا سٹیپ ہے وورڈس، وورڈس بہت سے سٹوڈنٹس کو اتے ہیں اور بہت سے وورڈس ہم آپ کو خود سیکھا ینگے.

تو سب سے پہلے جو لفظ ہمارے پاس ہے وہ ہے:

I میں. میں کی انگلش ہوتی ہے

WE ہم، ہم کی انگلش ہوتے ہے.

YOU اس کے بعد تم یا آپ. تم یا آپ کی انگلش ہوتے ہے

THEYاس کے بعد وہ، وہ یعنی زیادہ لوگ، وہ لڑکے بھی ہوسکتے ہیں، اور لڑکیاں بھی ہوسکتی ہیں، یعنی کے جمع

HE وہ ایک لڑکا یعنی جب ہم ایک سنگل مرد ہے یا کوئی اکیلا آدمی ہے تو اس کے لیے ہم استعمال کرینگے

SHE اگر وہ ایک لڑکی ہے تو

IT او یہ کے لئے

ME اس کے بعد ہے مجھے، مجھے کی انگلش ہوگی.
US ہمیں کی انگلش ہے
YOU تمہیں یا آپ کو انگلش میں
THEM انھیں یعنی زیادہ لوگوں کو

HIM اسے یعنی ایک لڑکے کو

HER اور اس ایک لڑکی کو

GO تو لفظ ہے جانا، جانا کی انگلش ہوگی
COME آنا کی انگلش ہے

WORK کام کرنا کی انگلش ہے
BUY خریدنا
WATCH دیکھنا
LISTEN سننا
SPEAK بولنا
READ پڑھنا

WRITE لکھنا
WEAR پہننا
EAT کھانا
TELL بتانا
ASK پوچھنا
COOK پکانا

تو دوستو یہ چند ایک الفاظ جو کے بہت کم ہیں لیکن ہم نے انگریزی سیکھنے کا آغاز کیا ہے تو یہ الفاظ بہت ہیں، اپنے یہ الفاظ تیار کرنے ہیں، جب آپ الفاظ تیار کر لینگے تو اگلی کلاس میں ہم اگلے سٹیپ پر جاینگے، جو کے ہے جملہ بنانا، تو دوستو آج کا کام یہیں پر ختم کرتے ہیں، انشا الله آپ لوگوں کے ساتھ اگلی کلاس میں ملاقات ہوگی

.آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں اپنی آراء کا اظہار کرسکتے ہیں

اپنا خیال رکھیے گا، الله نگہبان

Related News

Angrezi Sikhane Wala - EngLafz Game

مجھے انگریزی سکھاؤ! -انگریزی۔ دوستو، اگر آپ روزانہ بولے جانے والے انگریزی الفاظ اور جملے سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!اپنی زبان ک...

Try Out Our Learn English Speaking in Urdu Mobile App

Go to the App Store or Google Play to get the mobile version.